بھدرواہ//بی جے پی مہلامنڈل پردھان سونیا رائو نے ریاستی سرکار سے موضع کلجیوگاسر، بھلیسہ کے آتشزنی متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ،جن کے مکانات اور دوکان گزشتہ روز آگ کے ایک پُر اسرار واقعہ میں خاکستر ہوئے ہیں۔سونیا روائو نے بلاک گندوہ کے بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈروں مہندر سنگھ بلونت اور بلدیوکے ہمراہ جائے موقعہ کا دورہ کرنے سرکار سے متاثرین کو فوری طور معاوضہ فراہم کرکے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوںنے کہا کہ یہ گائوں بہت ہی غریب اور پسماندہ ہے،اسلئے سرکار پر یہ ذمہ واری عائد ہو جاتی ہے کہ وہ ان لوگوں کی باز آباد کاری کے لئے اقدام کرے۔آتشزنی کے اس واقعہ میں 3دوکان اور ایک مکان پُر اسرار سے خاکسترہوا جس میں تقریباً12لاکھ روپے کی جائیداد خاکستر ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ غریب ہونے کی وجہ سے یہ لوگ اپنا کاروبار شروع نہیں کر سکتے ہیں،اسلئے سرکار کو انکی مدد کرنی چاہیے۔