سرینگر//سرینگر پولیس نے ڈرگ اسملگلر کو چرس اور نقدی سمیت گرفتارکیا۔ منیشات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرینگر پولیس نے کاٹھی دروازہ رعناواری سرینگر میں ایک ڈرگ اسملگلر کو گرفتارکیا جس کی پہچان بلال احمد شاہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس کی تحویل سے 48 چھوٹے پیکٹ چرس اور نقدی 52000 روپے برآمد ہوئے ۔ تھانہ پولیس رعناواری سرینگر نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔