کپوارہ//چوگل ہندوارہ میں ایک جو اں سال لڑکا گزشتہ چار روز سے لاپتہ ہے جس کی وجہ سے لو احقین میں اس کی سلامتی سے متعلق زبردست تشویش پائی جارہی ہے ۔معلوم ہو اہے کہ اشفاق احمد تانترے جس کی عمر24سال بتائی جاتی ہے 24اگست کو اپنے گھر سے کہیں گیا لیکن آ ج تک وہ واپس نہیں لو ٹ آ یا جس کی وجہ سے لو احقین میں اشفاق کی سلامتی سے متعلق زبردست تشویش پائی جارہی ہے ۔مزکورہ نوجوان کے بارے میں یہ بتایا جاتا ہے کہ وہ جسمانی طور ٹھیک نہیں ہے ۔واضع رہے کہ اس سے قبل درئل ہندوارہ کو جواں سال طالب علم شاہد احمد میر بھی گھر سے لاپتہ ہو گیا جس کے بعد انہیں فوج نے ایک جھڑپ میں جا ں بحق کیا ۔