سرینگر//مسلم لیگ اور دختران ملت نے پلوامہ میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کوخراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ ملت کے تقدس اور جموں کشمےر کی آزادی کیلئے اپنے گرم گرم لہو سے کرنے والے ہی حقےقت مےں ملت و قوم کے معمارہیں۔مسلم لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے ایک بیان میں حاجن بانڈی پورہ اور کپوارہ مےں دو نہتے نوجوانوں کو بھی خراج عقیدت ادا کیا ہے۔دختران ملت نے پلوامہ میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس معرکہ آرائی میں شامل تینوں جنگجودعاﺅں اور مبارک بادی کے مستحق ہیں۔تنظیم کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے حاجن میں مظفر احمد نامی نوجوان کے سفاکانہ قتل پر اظہار افسوس کیا ہے جن کی سر کٹی لاش دریا سے برآمد کی گئی۔انہوںنے کہا کہ مظفر کو اُس کے آزادی پسند اور بھارت مخالف موقف رکھنے کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتاراگیا۔نسرین نے راجوری میں ایک بزرگ پر کئے گئے حملے کی بھی شدید مذمت کی۔