۔3 جنگجو گانٹہ مولہ میں سپرد خاک

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
پلوامہ+بارہمولہ //پلوامہ میں اتوار کو دوسرے روز بھی ہڑتال رہی۔پولیس لائنز پر فدائین حملے میں11افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3جنگجو اور پولیس و سی آر پی ایف کے8اہلکار شامل ہیں جبکہ 9اہلکار زخمی ہوئے۔تیسرے جنگجو کی لاش سنیچر کی رات دیر گئے برآمد کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے تینوں جنگجوئوں کا تعلق جیش محمد سے تھا اور وہ غیر ملکی تھے۔انکی شناخت ابو ساد ، داوئود اور ابو بکر کے بطور کی گئی ۔تینوں غیر ملکی جنگجوئوں کو 26اور 27اگست کی درمیانی رات تین بجے گانٹہ مولہ لایا گیا ۔جس کے بعد شیری پولیس تھانہ سے وابستہ پولیس اہلکاروں اور کچھ مقامی لوگوں نے رات کے چار بجے انہیںسپرد خاک کیا ۔اس قبرستان میں اب تک 47غیر ملکی جنگجوئوں کو دفن کیا جاچکا ہے۔ دریں اثناء پلوامہ قصبہ اور اس کے کچھ نواحی علاقوں میں اتوار کے روز مکمل ہڑتال رہی جبکہ اس دوران تمام دکانات اور کاروباری مراکز بند رہے ۔ تاہم دن بھر ہڑتال رہنے کے باوجود کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ خیال رہے سنیچر کو جھڑپ کے دوران پلوامہ قصبہ میں مشتعل نوجوانوں اور پولیس و فورسز کے درمیان تصادم آرائی کے واقعات پیش آئے تھے ۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *