سرینگر//ریاست کے مفتی اعظم مولانا مفتی محمد بشیرا لدین احمد جوکہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے چیرمین اور اتحاد ملت کے صدر بھی ہیں نے کہا ہے کہ حضرت امیر کبیر ایک بلند پایہ ،ملی اور بین الاقوامی شخصیت تھے۔ جنہوں نے اپنی پر خلوص کوششوں سے کشمیر کا نقشہ بدل دیا اور دینی تہذیب اور ملو قومی کردار کی بنیادیں مضبوط بنادیں ۔یہ سید اسادات،سالارعجم جو معمار تقدیر اُمم ہیں ایک ایسی روحانی قوت بنکر ساری دنیا پر چھاگئی جسکی مثال ملنی مشکل ہے اور اس خطہ کشمیر کا نقشہ ہی بدل کر رکھدیا ۔ان کے تعلیمات پر چلنے کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔