سرینگر/ /ماحول اور کالج کو صاف وشفاف رکھنے کیلئے امرسنگھ کالج کی این ایس ایس وینگ نے کل پالتھین مخالف مہم کا اغاز کیا گیا ۔اس مہم کا مقصد طلباء وطلبات میں پالتھین کے مضر اثرات کے بارے میں جانکاری دینا تھا۔طلباء کو جانکاری دی گئی کہ پالتھین بیگ اورپلاسٹک بوتلوں سے ماحول کواور کالج کیمپس کی حوبصورتی پر کس طرح کا اثر پڑتاہے ۔طلاب سے کہا گیا کہ وہ اپنے گھروں کے آس پاس بھی پالتھین مخالف مہم شروع کر یں تاکہ آنے والے دنوں میں ایک صاف وشفاف ماحول قائم ہو سکے ۔