بھدرواہ //بھدرواہ میں سوموار کو سہ روزہ میلہ پٹ اختتام پذیر ہونے کے سلسلہ میں تواریخی خانقاہ میں لوگوں کی ایک کافی بھیڑ اُمڑپڑی۔یہ میلہ ہرسال اکبر اور بھدرواہ کے راجا ناگپال کے درمیان 16ویں صدی میں دہلی میں تواریخی میٹنگ منعقد ہونے کی یاد میں منایا جاتاہے۔یہ میلہ بھدرواہ بھگوان واسکی ناگ کو وقف کیا گیا ہے،جسے ہر سال ناگ پنچمی کے دن پر کیلاش یاترا کے اختتام پر منایا جا تا ہے۔میلے میں ریاست اور بیرون ریاست کے لوگ واسکی بھگوان سے آشیر واد حاصل کرنے کے لئے اکٹھا ہوتے ہیں۔اس موقعہ پر رواعتی رقص ایک منفرد پروگرام ہوتا ہے۔یہ میلہ نہ صرف ایک مذہبہ علامت ہے بلکہ آپسی بھائی چارہ اور منفرد ہیریٹیج کی ایک مثال ہے۔اگر چہ یہ میلہ 600سال قبل منایا جاتاہے اور ہزاروںکی تعداد میں لوگ اس میں حاضری دیتے ہیں لیکن حرانی کی بات ہے کہ محکمہ سیاحت اور بی ڈی اے نے اس میں ابھی تک کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس تواریخی میلہ کی اشاعت کی جائے تاکہ علاقہ میں سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہو۔