رام بن //ڈسٹرکٹ انفارمیشن سنٹر رام بن کی جانب سے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت گورنمٹ ہائر سیکنڈری سکول گول میں سوموار کو ایک ثقافتی پروگرام اور ایک مباحثہ کا مقابلہ منعقد کیا ۔سکول کے پرنسپل ننا جی تکو اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈوکیٹ جی ایم شان نے تقریب کی صدارت کی۔اس موقعہ پر منعقد مباحثہ میں سمیراھ تبسُم نے پہلی پوزیشن ،منصورا بھٹ اور شگفتہ ناز نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی نے اس موقعہ پر اپنے تقریر میں ضلع اطلاعاتی مرکز رام بن کی جانب سے یہ پروگرام منعقد کرنے کی سراہنا کی اور صاف و سرسبز ماحول کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ صحت مند زندگی کو یقینی بنایا جا سکے اور زمین پرسر سبز ماحول پیدا کیا جا سکے ۔ انہوں نے طلاب سے اکیڈمک کاروائیوں کے علاوہ غیر نصابی کاروائیوں میں بھی شرکت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔مقررین نے اس موقعہ پر طلاب کو صحت و صفائی پر خصوصی دھان دینے کی تلقین کی۔انہوںنے شرکا کو صفائی ابھیان اپنے دفاتر اور گائوں میں شروع کرکے ایک مثال بنانے کی تلقین کی۔مقابلہ کے علاوہ مقامی کلا کاروں اور طلبا نے ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا ۔بعد ازاں شرکا میں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں .