راجوری کے2 نوجوان

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
شوپیان//شوپیان ضلع ہیڈکوارٹر سے7کلو میٹر دورپال پورہ گائوں میں پر اسرار طور پر راجوری کے دو نوجوانوں کی لاشیں بر آمد کی گئیں۔ منگل کی صبح مذکورہ گائوںمیں اُ س وقت  خوف و ہراس پھیل گیاجب مقامی لوگوں نے پال پورہ سے راول پورہ روڈ کے بیچ ایک میوہ باغ میں دو نوجوانوں کی لاشیں پڑی ہوئی دیکھیں ۔ مقامی لوگوں نے فوراََ پولیس کو مطلع کیا ،جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔لاشوںکے جسم پر کوئی بھی زخموں کے نشاں نہیں تھے۔ان کی شناخت18سالہ محمد اطہر مرزا ولد عبدالرزاق ساکن ملہٹ درہال راجوری اور 21سالہ عمر سہیل ولد آصف اقبال ساکن مُہرہ راجوری کے بطور ہوئی ۔ لاشوںکے پاس سے تین سرینج ،ایک بٹوہ،ایک چھوٹا چمچ،ایک لائٹر اور ڈرگس پائوڈربرآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور پولیس اسٹیشن راجوری کو مطلع کیا گیا ۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ’’شوپیان پولیس نے پالپورہ سے دو نوجوانوں کی نعشوںکو بر آمد کر کے تحقیقات شروع کی،جن کی شناخت محمداطہر مرزا (َ22 ) سال ولد عبدال رزاق ساکن ملہٹ درہال راجوری  اور عمر سہیل( َ 17 ) ساکن مہرہ راجوری کے طور پر ہوئی ،پولیس نے دفعہ 174 ضابطہ فوجداری کے تحت تحقیقات شروع کی ہے‘‘ ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محض ایک روز قبل پیر کو ضلع کولگام کے کھارگنڈ قاضی گنڈ سے ضلع راجوری کے رہنے والے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس نے اس مہلوک نوجوان کی شناخت تھانہ منڈی راجوری کے رہنے والے امجد سامیال ولد شبیر سامیال کے بطور کی تھی۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *