ایڈیٹرس گلڈ کی میٹنگ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کا ایک اہم اجلاس گلڈ صدر فیا ض احمد کلو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دیگر باتوں کے علاوہ اخبارات کی اشا عت پر جی ایس ٹی رجیم کے اثرات پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ میٹنگ میں یہ محسوس کیا گیا کہ جی ایس ٹی اطلاق سے اخبارات کے پرنٹنگ اخراجات بشمول نیوز پرنٹ و دیگر کیمیکلزمیں خا صا اضافہ ہوا ہے۔ اور اس صورت حال میں اخبارات کی موجودہ قیمت فروخت پر  اشاعت بر قرار رکھنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔میٹنگ میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اخبارات کی اشاعت برقرار رکھنے کے لئے قیمتوں میں اضا فہ کرنا اب لازمی بن چکا ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *