قاضی گنڈ/عارف بلوچ/قاضی گنڈ میں تیز رفتار ٹرک نے اُس وقت 20 بھیڑوں کو کچل کر ہلاک کر دیا جب محمد شفیع پسوال ساکن مذمو قاضی گنڈ اِن بھیڑوں کو چرانے کیلئے کہیں لے جارہا تھا ۔یہ حادثہ قاضی گنڈ ٹول پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک زیر نمبرJK03E-5596 بھیڑوں کے ریوڑ میں گھس گیا اور20 بھیڑ موقعہ پر ہی ہلاک ہو گئے۔پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر ڈرائیور روف احمد بٹ ساکن پانزال پورہ بجہباڑہ کو گرفتار کرلیا اور معاملے کی نسبت کیس درج کیا ۔