کپوارہ/اشرف چراغ /ہندوارہ قصبہ میں بدھ کو ڈگری کالج کے طلبہ نے تارت پورہ واقعہ کے خلاف احتجاج کیا اور پولیس کو انہیں منتشر کر نے کے لئے شلنگ کر نا پڑی ۔ بدھ کو ڈگری کالج ہندوارہ کے طلباو طالبات کالج احاطے میں جمع ہوئے اور دریل تارت پورہ میں فوج کے ہاتھو ں ایک جو اں سال طالب کے جاں بحق ہونے پر احتجاج کیا ۔ جو نہی طلبہ نے قصبہ کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی تو اس دوران فورسز نے انہیں روک دیا اور آگے جانے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد طلبہ نے فورسز پر پتھرائو کیا ۔فورسز نے احتجاجی طلبہ کو منتشر کرنے کے لئے بھاری شلنگ کی جس کے دوران دو طالبات بے ہوش ہو گئیں تاہم فورسز نے فوری طور حالات پر قابو پایا۔