سرینگر// عدالت عالیہ نے دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی اور ان کی سیکریٹری صوفی فہمیدہ پر عائد سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دے کر ان کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے ہیں ۔جسٹس ایم کے ہانجورہ پر مشتمل بنچ نے ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنایا ۔دریں اثناء دختران ملت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تنظیم کی محبوس سربر اہ آسیہ اندرابی اور انکی سیکریٹری صوفی فہمیدہ کو سرینگر صدر کورٹ میں سماعت کیلئے لایا گیا دونوں کو عدالت نے شدید صحت کی خرابی کے باعث ہسپتال معالجہ کیلئے لینے کا فیصلہ صادر کیا۔یاد رہے کہ وہ 18 May سے لگاتار امپھالہ جیل میں پابند سلاسل ہیں جہاں کوئی طبی سہولیت میسر نہیں۔دونوں کی صحت بہت خراب ہے صوفی فہمیدہ عدالت عالیہ کے احاطے میں ہی غش کھا کر گر پڑی۔ ہندوستانی حکومت اور ان کی حامی حکومت ہماری ان بہنوں کی زندگیوں کے ساتھ گھناونے کھیل میں مصروف ہے دریں اثنا آسیہ اندرابی صاحبہ کو Chest disease hospital اور صوفی فہمیدہ صاحبہ کو SMHS میں ایڈ مٹ کیا گیا۔