جموں// ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ پاکستانی فوج کی جانب سے نوشہرہ سیکٹر میں دن کے قریب گیارہ بجے بھارتی افواج کی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ پاکستان کی جانب سے ہلکے ، مارٹروں اورخودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ طرفین کے مابین گولہ باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔ دریں اثنا ضلع انتظامیہ راجوری نے سرحدی کشیدگی کے پیش نظر ایل او سی کے نزدیک واقع چھ اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا ہے۔