گریٹر کشمیر کے نامہ نگار الطاف بابا
بارہمولہ جرنلسٹ گلڈ کے صدر منتخب
بارہمولہ //بارہمولہ میں جرنلسٹ گلڈ کے الیکشن کے دوران گریٹر کشمیر کے نامہ نگار برائے بارہمولہ الطاف بابا کو صدر منتخب کیا گیا ۔بارہمولہ پروفیشنل جرنلسٹ گلڈ اور مختلف اداروں میں کام کرنے والے صحافیوں کا انتخاب سینئر صحافی اور ای ٹی وی کے ساتھ وابستہ صحافی سجاد حسین کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔گلڈ کا قیام پچھلے سال تشکیل پایا تھا۔انتخاب کے دوران بارہمولہ کے سینئر صحافی اور گریٹر کشمیر کے نامہ نگار الطاف بابا کو گلڈ کا صدر منتخب کیا گیا ۔بابا پچھلے کئی برسوں سے گریٹر کشمیر کے ساتھ وابستہ ہیں جبکہ نور الحق ایگزیکٹو ایڈیٹر ورمل پوسٹ اور یعقوب لالا ویڈیو جرنلسٹ ای ٹی وی اردو کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے ۔اس دوران نئے منتخب ہوئے صدر الطاف بابا نے کہا کہ گلڈ کا مقصد صحافیوں کو پیشہ ورانہ ہنر سے آراستہ کرنا ہے اور ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کرنا جو اس مقدس پیشے کو اپنے ذاتی مقاصد کےلئے استعمال کر رہے ہیں ۔اس موقعہ پر نائب صدر نے کہا کہ’ ہمارا کام لوگوں کے مسائل کو ابھارنا ہے اور بے آواز لوگوں کی آواز بن کر سماج کی ترقی میں اہم رول نبھانا ہے‘ ۔
عالم اسلام کیلئے دعا کریں
ڈاکٹر فاروق کی عازمین سے اپیل
سرےنگر// نےشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاست کے عازمےن سے اپےل کی ہے کہ مناسک حج کے دوران کشمیر کو بے چینی سے نجات دلانے ، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانےت کی بقا اور لوگوں کی خوشحالی کیلئے دعا کرےں۔ اُنہوں نے کہا کہ دُنیا بھر کے مسلمانوں کے مشکلات اور حالات کو مدنظر رکھ کر اللہ کے دربار مےں سربسجود ہوکر عالم اسلام کی نجات کیلئے دعا کریں۔
عید پر ٹراو¿ٹ اور کارپ مچھلیوں کی سیل ہوگی
سرینگر//محکمہ ماہی پالن عید الاضحی کے موقعہ پر ٹراو¿ٹ اور کارپ مچھلیوں کی خصوصی سیل کا اہتمام کر رہا ہے ۔ جوائنٹ ڈائریکٹر فشریز پروجیکٹ کشمیر ڈویژن کے مطابق محکمہ نے اپنے تمام موجودہ ٹراو¿ٹ اور کارپ سیل یونٹوں پر مچھلی وافر مقدار میں صارفین کیلئے دستیاب رکھی ہے ۔ جوائنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ ٹراو¿ٹ مچھلی وادی کے تمام سیل یونٹوں پر 31 اگست اور یکم ستمبر کو دستیاب رکھی جائے گی اور مارکیٹنگ ڈویژن شہر سرینگر کے مختلف مقامات پر بھی مچھلیوں کی موبائیل سیل کا اہتمام کر رہی ہے ۔اس کے علاوہ تمام ضلع صدر مقامات پر سیل آو¿ٹ لیٹ بھی قایم کئے جا رہے ہیں یہاں صارفین کیلئے محکمہ کے منظور کردہ نرخوں پر صارفین کو مچھلی دستیاب رکھی جائے گی ۔
ہائی کورٹ سرینگر/جموں میں 9ستمبر کونیشنل لوک عدالت کا انعقاد
سرینگر// جموں وکشمیر ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی ریاست کے ہائی کورٹ سرینگر اور جموں شاخوں میں9 ستمبر کو قومی لوک عدالت کا انعقاد کر رہی ہے۔ این آئی ایکٹ کی دفعہ138 ، بنک ریکوری معاملات، ایم اے سی ٹی معاملات، ازدواجی معاملات، بجلی اور پانی بلوں سے متعلق معاملات( چوری کے معاملات کے بغیر)، دیوانی معاملے اور دیگر سول معاملات بشمول کرایہ وغیرہ اور چند مخصوص فوجداری معاملات سے متعلق التواءمیں پڑے عدالتی معاملات اور پری لٹی گیشن کیسوں کی لوک عدالت میں شنوائی ہو گی ۔ خواہشمند افراد اپنے معاملات کے کوائف سمیت رجسٹرار جوڈیشل سرینگر /جموں ونگوں سے مل کر قومی لوک عدالت میں شنوائی کیلئے اپنے معاملات درج کر سکتے ہیں ۔
ویسو قاضی گنڈ میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج
قاضی گنڈ//عارف بلوچ//قاضی گنڈویسو میں مقامی لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا ۔احتجاجی مظاہرین نے سرینگر جموں شاہراہ پر دھر نا دے کر گاڑیوں کی نقل وحرکت روک دی ۔انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ گذشتہ کئی ہفتوں سے پینے کے پانی سے محروم ہیں جس کے سبب اُنہیں سخت مشکلات درپیش ہیں۔احتجاجی خواتین نے خالی مٹکوں کے ہمراہ سرینگر جموں شاہراہ پر دھر نا دے کر گاڑیوں کی آمدروفت روک دی ۔اس بیچ افسران کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پُر امن طور منتشر ہوئے ۔
چرار شریف کو ماڈل حلقہ انتخاب بنانے کےلئے پُر عزم: ہانجورہ
سرینگر// وزیربرائے زراعت غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا ہے کہ حکومت چرار شریف کو ایک ماڈل حلقہ انتخاب بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے چرار شریف حلقہ انتخاب میں نئی سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے ایک جامع ترقیات پروگرام شروع کیا ےہ۔چرار شریف میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت نے ریاست بھر بالخصوص چرار شریف حلقہ انتخاب میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں جس سے عام آدمی مستفید ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں سڑکوں کی تعمیر کا جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت تمام بڑی سڑکوں اور ذیلی سڑکوں پر میکڈم بچھایا جارہا ہے اور باقی ماندہ سڑکوں پر آنے والے دنوں میں میکڈم بچھایا جائے گا۔
ترال میں اخروٹ کے درخت سے گر کر شہری لقمہ اجل
ترال//سید اعجاز//ترال میں اخروٹ اتارنے کے دوران دو شہری درختوں سے گر پڑے جن میں ایک کی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرے کو سرینگر منتقل کیا گیا ۔قصبہ ترال کے ہرد میر علاقے میں بدھ کو اخروٹ اتارنے کے دوران ایک شہری غلام حسن شیخ ولدسیف الدین شیخ ساکن نوگڑی بٹنور کا پیر اچانک پھسل گیا جس کے ساتھ ہی مذکورہ نوجوان زمین پر گر پڑا۔ اُسے فوری طور ترال ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ فوت ہو چکا تھا جبکہ دوسرا ایک شہری رٹھسونہ علاقے میں درخت سے گر پڑا جس کو زخمی حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
جنوبی کشمیر میں زیادتیاں تشویشناک:حریت (گ)
سرینگر// حریت (گ)ترجمان غلام احمد گلزار نے شوپیان، پلوامہ اور دیگر علاقوں میںفوج اور پولیس ٹاسک فورس کی طرف سے وسیع پیمانے پر خانہ تلاشیوں کے دوران عام لوگوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں سے عوام کے جذبہ¿ حریت کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے عوام کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کارروائیوں پر روک لگانے کے لیے بھارت پر اپنا سفارتی دباو¿ بڑھائیں۔
ٹنگمرگ میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی
ٹنگمرگ//درنگ ٹنگمرگ میں ایک ریچھ نے 55سالہ شخص عبدالسلام شیخ ولد عزیز دین ساکن درنگ پر حملہ کرکے اُسے زخمی کردیا۔ مذکورہ شخص نالہ فیروزپورہ کے کنارے چہل قدمی کررہا تھا کہ اس دوران گھاس میں چھپے ریچھ نے اُس پراچانک حملہ کیا۔اگرچہ زخمی شخص کو فوری طور علاج ومعالجہ کی خاطر سب ڈسٹرک اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا گیاتاہم ڈاکٹروں نے اُسکی حالت تشویشناک قرار دیتے ہوئے سرینگر منتقل کیا جہاں اُس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔(مشتاق الحسن )
گنگہ بل یاترا اختتام
گاندربل//ارشاد احمد//سالانہ ہرموکھ گنگہ بل یاترا 2017 اختتام پذیر ہوئی۔یہ یاترا28 جولائی 2017 کو ناران ناگ سے شروع ہوئی تھی اور گنگہ بل میں پوجا پاٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ یاترا میں کشمیری پنڈتوں سمیت دیگر ریاستوں کے لوگ بھی شامل تھے ۔