Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

بس سروس اور تجارت کو کشیدگی کی بھینٹ نہ چڑھایاجائے !

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 31, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 چکاں دا باغ ٹریڈ سنٹر مسلسل دو ماہ سے بند پڑاہے اور نہ ہی اس دوران کوئی تجارتی سرگرمی ہوئی ہے اور نہ ہی راہ ملن بس سروس حد متارکہ کے آر پار ہورہی ہے ۔10 جولائی کو ٹریڈ سنٹر کی عمارت کنٹرول لائن پر ہونے والی فائرنگ اور گولہ باری کی زد میں آگئی تھی اور اسے شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد جہاں پونچھ راولا کوٹ بس سروس بند کر دی گئی تھی وہیںآر پار تجارت بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ۔تجارت بند رہنے کی وجہ سے اب تک صرف پونچھ کے تاجروں کو 50کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے ۔ اگر چہ گزشتہ ہفتہ 18ماہ کے بعدبھارت اور پاکستان کی سرحدی افواج کے درمیان ہوئی فلیگ میٹنگ میں آمد و رفت اور تجارت بحال کرنے پر اتفاق ہوا اور منقسم ریاست کے دونوں حصوں کی سول انتظامیہ کے درمیان پیر کے روز میٹنگ بھی طے پائی لیکن ایک بار پھر دونوں طرف سے ہونے والی شدید گولہ باری کی وجہ سے یہ میٹنگ منعقد نہ ہو پائی، جس کے باعث بس سروس کے ساتھ تجارت پر بھی تعطل برقرار ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چکاں دا با غ سے ہر ہفتہ اوسطاًساڑھے چھ کروڑ روپے مالیت کے تجارتی مال کا لین دین ہوتا تھااور 9برس قبل شروع ہوئے اس کاروبار میں اب تک 1500کروڑ روپے کا لین دین ہو چکا ہے ۔کشمیر کے اوڑی سیکٹرمیں سلام باد ٹریڈ سنٹر سے  ایک ٹرک سے منشیات برآمد ہونے کے بعد کاروبار تعطل کا شکار ہو گیا تھا لیکن اُسے پچھلے ہفتہ بحال کر لیا گیا لیکن پونچھ راولاکوٹ تجارت اور بس سروس کو بحال نہیں کیاجارہا ،جس پر خطے کے لوگوں میں سخت غم و غصہ پایاجارہاہے ۔سرحدی کشیدگی کو کو بنیادبناکر اس عمل کو زیادہ دیر تک تعطل کاشکار نہیں بنایاجاناچاہئے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرکے اس سلسلے کو بحال کریں کیونکہ اس راہداری پر پائی جارہی ویرانی سے آر پار لوگوںکو نقصان اٹھاناپڑرہاہے ۔ پونچھ میں درماندہ مسافروں کواحتجاجی دھرنے کے بعد  اوڑی مظفر آباد کے راستے پاکستانی زیر انتظام کشمیر اپنے گھروں کو واپس تو بھیج دیاگیالیکن دوران سفر ان کو کٹھن مشکلات کاسامناکرناپڑا اور کھاناکھانے تک کا موقعہ بھی نہیں ملا ۔یہ مسافر طویل سفر کرکے چوبیس گھنٹوں کے بعد ایل اوی سی عبور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ فی الوقت متعدد لوگ اپنے رشتہ داروںسے ملنے کیلئے آر پار کا سفر کرنے کےلئے تیار بیٹھے ہیں،تاہم ان کیلئے انتظار کی گھڑیاں طویل تر ہوتی جارہی ہیں ۔عوامی حلقوں میں یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ اگر چین کے ساتھ ڈوکلام تعطل پر بات چیت کرکے تنازعہ ختم کیاجاسکتاہے توپھر پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانے کیلئےکون سی روکاوٹیں درپیش ہیں اور انہیں دور کرنے کےلئے کس گھڑی کا انتظار کیاجارہاہے ۔دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کو یہ سمجھناچاہئے کہ ایک دوسرے کو ڈرا دھمکا کر خطے میں امن قائم نہیں کیاجاسکتا بلکہ اس کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں، جس کی تائید اقوام عالم کی طرف سے بھی کی جارہی ہے۔اس طرح کے کشیدہ حالات سرحدی آبادی کیلئے سوہان روح بنے ہوئے ہیں اور انہیں آج بھی فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے مصائب و آلام برداشت کرنے پڑرہے ہیں ۔سرحدی خطے اور ریاست کے عوام کی بھلائی اور فلاح و بہبو د اسی میں ہے کہ اس تعطل کو ختم کیاجائے اور بس سروس اور تجارت کے سلسلے کو فوری طور پر بحال کیاجائے اور اگر دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سنجیدہ نہیں تو آر پار عوام کو اس کشیدگی کی بھینٹ نہ چڑھایاجائے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?