سرینگر//نیشنل انسٹچیوٹ آف ٹیکنالوجی حضرت بل سرینگر میں محکمہ ایکسائز جے اینڈ کے نے منشیات کے استعمال اوراس کے مضر اثرات پر جانکاری کے لئے ایک روزہ سیمینار اورورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں انسٹچیوٹ کے طلبأ نے شرکت کی۔ڈپٹی ایکسائز کشمیر (ایگزیکٹیو) کشمیر اور محکمہ ایکسائز کے آفیسران نے ورکشاپ میں شرکت کی اور طلبأ اوراُن کے والدین کو منشیات کے تباہ کُن اثرات کے بارے میں جانکاری دی۔ورکشاپ میںماہر تعلیم اور ڈاکٹروں نے بھی خطاب کیا اورمنشیات کے استعمال کے روک تھام کے لئے انفرادی اوراجتماعی کوششوں پر زوردیا۔