جموں//سرکار جموںمیں عید الضحیٰ پر مسلم بستیوں میں توجہ مرکوز کرئے تاکہ مسلمانوں کو کسی قسم کی مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔ مسلم بستیوں کو ہمیشہ ہی اکثر نظر انداز کیاجاتاہے ۔ اوربجلی پانی صحت وصفائی کو لیکرمسلمانوں میں ناراضگی ہی پائی جاتی ہے چوہدری اختر حسین واصلاحی کمیٹی صدر امیرالدین کسانہ فرمان علی ودیگران عیدے دار ان پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عید ہمیشہ ہی بھائی چارہ امن وامان کا پیغام لیکر آتی ہے تاکہ ریاست کے ساتھ ساتھ ملک بھرمیں خو شحالی قائم رہے ۔ مسلمان سویرے اپنے مدفن بزرگوں کی قبروں میں جاکر دعا مغفرت کرتے ہیں مضافات کے ساتھ ساتھ اکثر مسلمان گوجر نگر اور ریہاڑی قبرستان میں تشریف لے جاتے ہیں لہٰذا میونسپلٹی محکمہ کو چاہئے ان قبرستانوں میں بھی صفائی ستھرائی کاخاص خیال رکھا جائے اور بجلی کاخاص اہتمام کیا جائے۔ چوہدری اختر نے کہا ہے کہ جموں ومضافات میں عید قربانی کے لئے بکروں کو لیکر مسلمان پریشان ہیں کیونکہ ریٹ کیلئے سرکار نام کی چیز کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے ۔ اور بھیڑ بکرے ومرغوں کو فروخت کرنے والے من مانے نرخ وصول رہے ہیں۔ سرکاری طورپر ریٹ کے متعلق کہیں اعلان شدہ نرخ بورڈ آویزاں نظر نہیں آرہے ہیں ۔ اس کے علاوہ مسلم بستیوں میں خوردنی ایشاء پر بھی کہیں کنٹرول نظرنہیں آرہاہے۔ اعلان محض کاغذوں تک ہی محدود ہیں۔ ابرار الدین کسانہ نے سرکار خاص طورپر میونسپلٹی محکمہ پر تنقید کی ہے کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں بجلی وصفائی کے معقول انتظام نہیں ۔ قبرستان جنگل نظر آرہے ہیں۔ سرکار حرکت میں کب آئے گی جب کہ عید کوا یک دن ہی اب رہ گیاہے ۔ لہٰذا حکومت کو غفلت سے بیدار ہوئے ہوئے پولیس ، ٹریفک کوبھی متحرک ہونا چاہئے تاکہ نمازیوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔