خیال رہے کہ اس سے قبل غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا جو ہر سال قمری کلینڈر کے مطابق 9 ذوالحج کو تبدیل کیا جاتا ہے، جس کی تیاری میں خالص ریشم، سونے اور چاندی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کعبہ کا غلاف خالص ریشم سے تیار کیا گیا جو کہ 657 مربع میٹر پر مشتمل ہے۔غلاف کی تیاری میں 150 کلو سے زائد سونا اور چاندی استعمال کیا گیا۔اسلامی تاریخ میں پہلی بار فتح مکہ کی خوشی میں کعبے پر سیاہ غلاف چڑھایا گیا تھا۔حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل نے تعمیر کعبہ کے ساتھ ?غلاف کا بھی اہتمام کیا تھا، ظہور اسلام سے پہلے بھی غلاف کعبہ کو بڑی اہمیت حاصل تھی۔19 ویں اور 20 ویں صدی عیسوی کی شروعات تک غلاف مصر میں تیار ہوتا تھا، 1962ء میں غلاف کی تیاری کی سعادت پاکستان کے حصے میں بھی آئی۔