جموں//موجودہ سیاسی صورتحال کاجائزہ لینے کی غرض سے پنن کشمیرکی جانب سے پریس کانفرنس کاانعقاد جس میں تنظیم کے صدراشونی چرنگو ،وریندررینہ ترجمان، سمیربٹ کنوینراورکلہن کاچروسیکریٹری نے خطاب کیا۔ چرنگونے کہاکہ پنن کشمیرکی ٹیم نے حال ہی میں ملک کی چارریاستوں کادورہ مکمل کیاجن میں گجرات ،مدھیہ پردیش ،راجستھان اوردہلی شامل ہیں۔اس دورے کامقصد کشمیر اور کشمیری پنڈتوں کودرپیش مسائل کی جانب رائے عامہ ہموار کرناتھا۔ ان ریاستوں کے لوگوں نے دفعہ 370اور 35اے کوختم کرنے کیلئے اپنی رائے کااظہارکیا۔