رام بن //رام بن میں تحصیل سپلائی افسر کی قیادت میں ایک مارکیٹ چیکنگ ٹیم نے ضلع کے مختلف بازاروں کا معاینئہ کیا اور خاطی دوکانداروںسے موقعہ پر ہی 24,600روپے بطور جُرمانہ وصول کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر مارکیٹ چیکنگ ٹیم نے بازار کا معاینئہ کرنے کے بعد کئی دوکانداروں کو نرخ نامہ کے بغیر ہی اشیاء فروخت کرتے ہوئے پایا اسکے علاوہ کئی مقامات پر گھریلو گیس کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اسکا کاروباری مقصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے بھی پایا گیا ،جن کے خلاف تحت ضوابطہ کاروائی کی گئی۔ٹیم نے موقعہ پر ہی تقریباً90کلو گرام سڑے ہوئے پھل و سبزیاں ضائع کر دیں اور موقعہ پر ہی 3,000روپے بطور جرمانہ وصول کیا۔صارفین ایکٹ کی خلاف ورزی کے پاداش میں دوکانداروں سے11,000ہزار روپے، جبکہ ہوٹل و ڈھابہ بشمول ٹی اسٹالوں سے 21گھریلو استعمال کے گیس سلنڈر ضبط کرکے10,500 روپے بطور جُرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ٹیم نے دوکانداروں کو ہوشیار رہنے کا تنبہیہ کیا اور تہواروںکے موقعہ پر اضافی قیمتوں سے گریز کرنے کی ہدایت دی۔چیکنگ سکاڑ میں ٹی ایس او نذیر احمد وانی، تحصیلدار غلام حسن ، نائب تحصیلدار رام بن عبدالجبار ٹاک، نائب تحصیلدار دھندریٹھ نذیر احمد مغل،ایس ایچ او رام بن راکیشور سنگھ و فوڈ سپلائز محکمہ کے دیگرملازمین شامل تھے۔