کرگل//جموں ۔ منالی قومی شاہراہ براستہ لیہہ اور کرگل اضلاع پر تمام گاڑیوں کو سٹیٹ پرمٹ کے ساتھ چلنے کی اجازت میں کسی بھی قسم کی رُکاوٹ موجود نہیں ہے اور دونوں اضلاع کے ٹیکسی یونیوں کی طرف سے کرگل ۔ لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل پر کوئی اثرا نہیں پڑے گا۔ٹورسٹ ڈاک بنگلہ ہنناس کوٹ میں منعقد ہ ایک افسروں کی مشترکہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کرگل ۔لیہہ شاہراہ پر ٹیکسیوں کی نقل و حمل میں کوئی رُکاوٹ پیش نہیں آئے گی۔ڈویژنل کمشنر کشمیر کی طرف سے سال 2015ء میں اس سلسلے میں متعلقہ افسروں کو ضروری ہدایات پہلے ہی دئیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کرگل نے ہدایت دی کہ کرگل سے آنے والی گاڑیوں جوہنناس کوٹ میں رکتی ہے کو کرگل کی طرف فوراً جانا چاہئے ۔متعلقہ ٹریفک پولیس اور آر ٹی اوز کو ہدایت دی گئی کہ وہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی عمل میں لائے۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر لیہہ پرسنا سوامی جی اور ڈپٹی کمشنر کرگل حاجی گلزار حسین کے علاوہ کئی متعلقہ افسران موجود تھے۔