سرینگر//گورنر،وزیراعلیٰ ،نائب وزیرا علیٰ ،نیشنل کانفرنس کے صدر اور کارگزار صدر، وزیر اطلاعات،چیئرمین قانون ساز کونسل ، سپیکر و ڈپٹی سپیکرقانون ساز اسمبلی ،وزیر اعلیٰ کے صلاحکاراور پی ڈی ایف سربراہ اوربی جے پی سمیت دیگر ارکان قانون سازیہ نے ریاستی عوام کو عیدالاضحی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ کرے یہ عظیم دن خوشی کا پیغام لیکر آئے۔گورنر این این ووہرا نے نیک تمناﺅں کے ساتھ عید مبارک پیش کی ہے ۔اپنے تہنیتی پیغام میں گورنرنے امید ظاہر کی کہ یہ مبارک تہوار ریاست میں ہم آہنگی ، بھائی چارہ اور محبت کی نوید لیکر آئے گا۔وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست کے لوگوں کو عید مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ یہ مقدس تہوار ہمارے اندر بے لوث خدمت ، ہمدردی اور دوسروں کا درد بانٹنے کا جذبہ پیدا کرے‘۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم ؑ کی سنت جن قدروں کی رہنمائی کرتا ہے ،اللہ ہمیں سختی سے اُن اصولوںپر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ عید جیسے مقدس موقعہ پر ہمیں دوسروں کی خوشیوں اور بہبودی کا خیال رکھنا ہوگا بالخصوص ان لوگوں کا جو غربت اور ناداری کا شکارہیں ۔نائب وزیرا علیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے مبارکبادی کے پیغام میںکہا ہے کہ یہ عظیم دِن ریاست کے لوگوں میں بھائی چارہ ، ہم آہنگی اور محبت کا جذبہ پیدا کرنے میں کار گر ثابت ہوگا۔نےشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداﷲاور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے بھی عید قربان پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت ابراہےمؑ کی ےاد مےں منائی جانے والی عےد اسلام کی خاص اور جلےل القدر نشانےوں مےں شامل ہے ، جو اےثار اور قربانی کی معراج ہے۔خوراک ، شہری رسدات ،امور صارفین اور اطلاعات کے وزیر چودھری ذوالفقار نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدس تہوار ہمارے اندر ایمانداری ، قربانی کا جذبہ پیدا کرتا ہے اور سچائی کا درس دیتا ہے۔ریاست کے لئے امن ،خوشحالی اور کامیابی کی دعا کرتے ہوئے وزیر نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ اس موقعہ پر ضرورت مندوں کے ساتھ ہمدردی کریں ۔چیئرمین جموں وکشمیر قانون ساز کونسل حاجی عنایت علی ، سپیکر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کویندر گپتا اور ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی نذیر احمد گریزی نے مبارک باد پیش کی ہے۔اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوںنے دعا کی کہ ریاست کے لوگ اس مبارک دِن کی بدولت ہمیشہ خوشحال اور صحت و سلامت رہےں۔وزیر اعلیٰ کے صلاح کار پروفیسر امیتابھ مٹونے امید ظاہر کی کہ یہ دن جموں وکشمیر کی ترقی ، امن اور بھائی چارہ کی نوید لے کر آئے گا۔ تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری ، مال ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، امداد و باز آباد کاری کے وزیر عبدالرحمان ویری ، باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری ، جنگلا ت کے وزیر چودھری لعل سنگھ،حج و اوقاف کے وزیر سید فاروق احمد اندرابی، صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت ، سماجی بہبود ،سائنس و ٹیکنالوجی اور اے آر آئی ٹریننگز کے وزیر سجاد غنی لون ، خزانہ، محنت و روزگار کے وزیر ڈاکٹر حسیب اے درابو، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، تکنیکی تعلیم اور کھیل کود وامور نوجوان کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری ، تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر، صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے وزیر شیام لعل چودھری ، صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا، امداد باہمی اور امور لداخ کے وزیر چیرنگ دورجے ، بھیڑ و پشو پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی اور پی ڈی ایف سربراہ حکیم یاسین نے ریاست کے لوگوں کی خوشحالی اور صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔ وزیر مملکت صحت و طبی تعلیم آسیہ نقاش، وزیر مملکت برائے ٹرانسپور ٹ و ریونیو سنیل کمار شرما، وزیر مملکت تعلیم و سیاحت پریا سیٹھی ،وزیر مملکت جنگلات و ماحولیا ت میر ظہو احمد اور وزیر مملکت خزانہ و منصوبہ بندی اجے نندہ نے بھی ریاستی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری اشوک کول نے لوگوںکو عید پر مبارکباد پیش کی ہے۔