سرینگر،بانہال // ٹنل کے آر پار دلخراش سڑک حادثات میں معصوم سمیت5افراد ہلاک اور13فوجیوں سمیت 26افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی افراد کی حالت اسپتالوں میں انتہائی نازک بنی ہوئی ہے جبکہ ریل حادثہ میں ایک خاتون کی موت ہوئی۔۔تفصیلات کے مطابق سرینگر ،جموں شاہراہ پر اُس وقت المناک حادثہ پیش آیا جب یوم عرفہ کے موقع پر جموں سے سرینگر کی طرف آنے والی مسافر ٹیکسی زیر نمبرJK19/0325کو مخالف سمت سے آرہی فوجی گاڑی جو سرینگر سے ادھمپور کی طرف جارہی تھی ، نے چملواس بانہال کے مقام ٹکر ماردی جسکے نتیجے میںگاڑی پلیٹ گئی اور اس میں سوار7 مسافر شدید زخمی ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ حادثہ رونما ہونے کے ساتھ ہی آس پڑوس کے لوگ یہاں جمع ہوئے جنہوں نے ابتدائی مرحلے پر بچائو کا رروائی انجام دی ۔اطلاعات کے مطابق پولیس کو مطلع کیا گیا اور بانہال پولیس کی ایک ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔بچائو کارروائی کے دوران حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروںکو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال پہنچایا گیا ۔جہاں زخمیوں میں سے2مسافر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔ہلاک ہونے والے افراد میں 28سالہ ڈرائیور منجیت سنگھ ولد جگت رام ساکن ڈ گڈول ،38سالہ نثار احمد ساکن بٹہ مالو سرینگر شامل ہیں ۔اس دلخراش حادثے میں محمد طارق ولد محمد عبداللہ ساکنہ رنسو بڈگام ،فیاض احمد ولد غلام محمد ساکنہ کپوارہ ،دلشادہ بیگم زوجہ محمد اشرف ساکنہ پاکستان ،ارشاد احمد نجار ولد خضر محمد ساکنہ پلوامہ اور مختیار احمد ولد عبداعزیز ساکنہ خانکراؤ بانہال شدید طور پر زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔ بانہال پولیس نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حادثے میں 2افراد کی موت ہوئی جبکہ5دیگر زخمی ہوئے۔ان کا کہناتھا کہ حادثے کے حوالے سے فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ۔سڑک حادثے کی نسبت بانہال پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 138/2017زیر دفعات279،304آر پی سی درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔ ادھروادی چناب میں ضلع ڈوڈہ میں ایک حادثے میں 2افراد ہلاک اور 4افراد زخمی ہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹھاٹھری جانے والی ایک گاڑی زیر نمبرJK06/3384جنگوار کے کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 7فراد زخمی ہوئے ۔حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے او رامدادی کارروائی شروع کر کے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچا دیا ۔زخمیوں میں2افراد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ صبح8بجکر15منٹ پر رونما ہوا جبکہ حادثہ ڈوڈہ قصبہ سے41کلومیٹر کی دوری پر رونما ہوا۔اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ نے والوں میں 65سالہ غلام علی ملک اور 32سالہ محمد اشرف ولد محمد شریف ساکنان ڈوڈہ شامل ہیں ۔اس سڑک حا دثے میں صدام حسین ولد افضل شیخ ساکنہ نندنانہ ،محمد فاروق تانترے ولد جلال الدین ساکنہ خانہ پورہ ،شبیر احمد ولد غلام قادر ساکنہ کھتیارا ،توسیف غنی ولد شمس الدین ساکنہ جنگوار اور جاوید اقبال ولد عبدالرشید ساکنہ نندنانہ زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر ریاسی جموں میں فوج کی کیسپر گاڑی زیر نمبر 13R009742y ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 13فوجی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ۔دریں اثناء مینڈ ھر میں ہائر سیکنڈر ی اسکول کے نزدیک ایک سڑک حادثہ پیش آیا ،جس میں 2طالب علم زخمی ہوئے۔ادھروادی میںسڑک کے مختلف حادثوں میں تین سال کامعصوم بچہ جان بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے ۔سڑک حادثے میں کلہامہ نادی بانڈی پورہ کے نزدیک ایک نا معلوم ٹکٹر نے تین سال کے ایک معصوم برہان احمد پنچو ولد غلام محمد ساکن کلہامہ نادی ہل کو ٹکر مار کر شدید طور زخمی کر لیا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے ڈسڑکٹ اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا جہاں سے مذکورہ کو مذید علاج ومعالجہ کیلئے سکیمز صورہ منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ بیٹھا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔سڑک کے ایک حادثے میں ہدی پورہ سوپور کراسنگ کے نزدیک دو ماروتی کار وںزیر نمبری JK05F/0793 اور زیر نمبری JK05B/0642 کے بیچ آپس میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کیلئے ڈسڑکٹ اسپتال بارہ مولہ منتقل کیا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔ سڑک کے ایک اور حادثے میں لور ٹی کراسنگ نشاظ کے نزدیک ایک عیان گاڑی زیر نمبری JK01T/1072 نے ایک موٹرسائیکل زیر نمبری JK01D/4693 کو ٹکر مارا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار عوشم ایوب ولد محمد ایوب ساکن زن مر صورہ اور ساتھی سوار ابرار وحید ولد وحید جیلانی ساکن زیون زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے کاروائی شروع کی ۔اس دوران وادی میں ریل کے حادثے میں خاتون جان بحق ۔ ونہ بل راولپورہ کے نزدیک 45 سال کی ایک خاتون شمیمہ اختر زوجہ نذیر احمد بٹ ساکن ونہ بل راولپورہ چلتی ریل کے زد میں آکر موقعہ پرہی دم توڈ بیٹھی ۔ضروری لوازمات کے بعد نعش کو وارثان کے سپرد کیا گیا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔