ڈوڈہ//عام لوگوں ،ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو ٹریفک قوانین کی جانکاری دینے کے لئے ڈوڈہ پولیس نے زیر قیادت اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز ونے کمار کُلر نے ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش کمار ،انچارج ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ٹھاٹھری انسپکٹر رگھو بیر سنگھ ،انچارج پولیس پوسٹ پریم نگر اے ایس آئی بلونت سنگھ اور انچارج پولیس پوسٹ پُل ڈوڈہ ایس آئی سندیپ چوہان کے ہمراہمسافروں، ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں سے قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر تبادلہ خیال کیا تاکہ انہیں مسافروں کی سیکورٹی اور ذمہ واری سے باخبر کیا جا سکے۔یہ ٹریفک بیداری مہم ایس ایس پی دوڈہ محمد شبیر کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔اس موقعہ پرمسافروں سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈوڈہ ونے کمار نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ ڈرائیورں کو تیز رفتاری اور ائور لوڈنگ سے روکیں۔ انہوںنے ڈرائیوروں کو شراب پی کر گاڑی چلانے میں بھی خبر در رہنے کی تلقین کی۔انہوں نے فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے مسافروں کو ڈرائیور کو نیند کی صورت میں گاڑی چلانے سے منع کرنے پر بھی زور دیا ۔انہوں نے مسافروں کو اپنی ذمہ اوریوں کا احساس کرنے کی بھی ہدایت دی اور ٹریفک حادثات روکنے میں اپنا کردار نبھانے کی تلقین کی۔اس موقعہ پر پمفلٹ وغیرہ بھی تقسیم کئے گئے جن میںسڑک حادثات کے بارے یعنی کہ ٹریفک رولز کی پاسداری کرنے، گاڑیاں چلاتے ہوئے کبھی بھی موبائیل فون کا استعمال نہ کرنے،دو پہیہ چلانے کے دوران ہمیشہ ہیلمٹ کا ستعمال کرنے وغیرہ کے اقدام کی ذکر ہے۔ٹریفک چیکنگ اور ٹرفیک بیداری مہم کے دوران11 گاڑیوں کا ائور لوڈنگ کی وجہ سے چالان کیا گیا ۔