سرینگر// وادی کے بلند پایہ ولی کامل حضرت سید حمید شاہ بغدادی کے سالانہ عرس کے سلسلے 15اور 16ذی الحج بمطابق 7اور 8ستمبر جمعرات اور جمعہ کو آستان عالیہ واقع سید حمید پورہ نواب بازار میں ایک روح پرور مجلس کا اہتمام ہونے جارہا ہے جس میں ختمات المعظمات، درود ازکار اور خاصکر مولود خوانی منعقد ہونگی۔ اس موقعہ پر سید حمید شاہ بغدادیؒ کے علمی ، روحانی کمالات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔انتظامیہ کمیٹی کے محب اولیا سے اپیل کی کہ وہ اس بابرکت تقریب پر اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔