سرینگر// سرینگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار ’کاروان امن‘ بس سروس پیر کو عیدالاضحی کے پیش نظر معطل کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ سرحد پار پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کی انتظامیہ سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں عیدالاضحی کے پیش نظر بس سروس کو آج معطل رکھنے کی درخواست کی گئی۔ طرفین نے بعد ازاں بس سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ باہمی اتفاق رائے سے لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جو مسافر اس ہفتہ وار بس سے آج سفر کرنے والے تھے، کو اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان مسافروں کو اب اگلے ہفتے چلنے والی بس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔