سرینگر// تاجر انجمنوں نے بارایسوسی ایشن صدرایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کیخلاف این آئی اے کی جانب سے سمن جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کیخلاف ایک منظم طریقے سے ہراسانی کاطرز عمل اپنائے جانے کا الزام عائد کیا ہیاس دوران کشمیر اکنامل الائنس کے چیئرمین حاجی محمد یاسین خان نے بار صدر کے خلاف این آئی اے کی جانب سے نوٹس اجراء کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی یاسین خان کا کہنا ہے کہ این آئی اے کشمیریوں کے خلاف بے بنیاد کیس کھول کرکے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کے خلاف عام کشمیری مزاحمت کریں گے۔ادھرمسلم لیگ کے قایئمقام چیرمین محمد یوسف میر نے بار ایسو اسیشن صدر میاں عبدالقیوم کو این آئی اے کی طرف سے دلی طلب نوٹس بھیجنے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ ہی ہمارے حوصلے پست ہوسکتے ہیں اور نہ ہی ہمارے عزم کو کمزور کرنے کا کوئی فن کارگر ہو سکتا ہے کیونکہ ہماری تحریک اصولوں اور حقائق پر مبنی ہے جسے دبانے کے لئے ہندوستان ایسے بے وقعت حربوں پہ اتر آیا ہے۔لیگ ترجمان کے مطابق محمد یوسف میر نے این آئی اے کی طرف سے حریت قائدین اور تحریک سے وابسطہ لوگوں کو چھاپوں اور گرفتاریوں کی مدد سے مرعوب کرنے کی کوشش کو کارِ لا حاصل قرار دے کر کہا کہ ماضی میں اس سے زیادہ خطرناک حربے اور سازشیں تحریک اور اس سے منسلک لوگوں کو دبانے کے لئے آزمائے گئے مگر جدوجہدِ حصول مقصد کے عزم میں نہ کبھی ہچکچاہٹ و کمزوری آئی اور نہ یہ مذموم ہتھکنڈے اس راہ میں حائل ہوئے بلکہ ان چیزوں سے عزائم اور حوصلوں کو پختگی و استقامت نصیب ہوتی ہے۔