جموں//کے اے ایس ایسپی رینٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے کشمیرایڈمنسٹریٹیو سروسزامتحانات میں شامل ہونے والے جنرل کیٹاگری کے امیدواروںکی عمرکی حد40سال اور ایس سی ایس ٹی اُمیدواروں کےلئے 42سال کرنے کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق کے اے ایس ایسپی رینٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کااجلاس جموں یونیورسٹی میں منعقدہوا جس میں کے اے ایس اُمیدواروں نے شرکت کی۔اس دوران مقررین نے کہاکہ یہ مقابلہ جاتی امتحانات تین یاچارسال کے بعد منعقدکئے جاتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے مرکزی سرکار نے جموں وکشمیرکے امیدواروں کے لئے اپرایج لمٹ 37سال ہے ۔اس دوران مقررین صداقت علی، سدھیر ، اشونی کمار، وکرم چوہدری، وکاس اورنصیراحمد نے کہاکہ حکومت کوچاہیئے کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی کے ساتھ غورکرے اورکے اے ایس کے مقابلہ جاتی امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کی عمر کی حدجنرل کیٹاگری کےلئے 37سال سے بڑھاکر 40سال اورایس سی ایس ٹی امیدواروں کےلئے 42سال کی جائے۔