معاملہ بٹہ مالو اڈہ منتقل کرنے پر آج اور کل ٹرانسپورٹ ہڑتال

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//کشمیر پسنجر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن نے6اور7ستمبر کو  بڑی اور چھوٹی گاڑیوں جبکہ8 ،9اور 10ستمبر کو مکمل پہیہ جام کا اعلان کیا ہے۔ایسو سی ایشن کی میٹنگ صدر کشمیر آٹو رکھشا محمد افضل کی صدارت میں منعقد ہوئی جس کے دوران حکومت کے اس فیصلے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔میٹنگ میں اس بات کا  فیصلہ لیا گیا کہ ٹرانسپوٹر سرکاری فیصلے کے خلاف ہڑتال کرینگے۔ ایسو سی ایشن کے صدر مشتاق احمد لسہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ6اور7ستمبر کو بسیں اور منی بسیں ہڑتال پر جائے گی،اور ان میں وہ بسیں بھی شامل ہونگی جو تعلیمی اداروں کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ اس کے بعد لگاتار3یوم تک مکمل چکہ جام رہیگا۔انہوں نے کہا کہ پارمپورہ میں گاڑیوں کیلئے جگہ ہی موجود نہیں ہے اور حکومت  اس کے با وجود انہیں پارمپورہ منتقل کرنے کیلئے دبائو ڈال رہی ہے۔
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *