جموں// ضلع جموں کی نگروٹہ تحصیل کی جگٹی ،پنجگرائیں ،چھبہ بمیال کے علاقوں میںحالیہ موسم برسات کی شدید بارشوں کی وجہ سے لوگوں کی قابل کاشت زمینوںکو نالوں میں آنے والے سیلاب سے بھاری نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے عوام ریاستی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سے نالاں ہیں کیونکہ انتظامیہ نے علاقہ سے ناروا سلوک کے چلتے علاقہ کو محکمہ فلڈکنٹرول کی دیکھ ریکھ سے باہر کرکے سیلاب سے متاثرہ علاقہ کو محکمہ دیہی ترقی کے حوالے کرکے علاقہ کے عوام کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔گرامین وکاس منچ کی صدر نسیم اختر نے پریس بیان میں محکمہ دیہی ترقی پر الزام لگایا کہ محکمہ نے علاقہ میں کاغذی خانہ پوری کے چلتے سینکڑوں کریٹ متاثرین میں تقسیم کئے ہیں لیکن زمینی سطح پر محکمہ کی کارکردگی نا تسلی بخش ثابت ہوئی ہے اور محکمہ کی غفلت شعاری اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے علاقہ کے عوام بھاری پریشانیوں میں مبتلا ہوچکے ہیں انہوں نے انتظامیہ پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ منچ کی صدارت میں ایک وفد مورخہ 9ستمبر2014کوضلع ترقیاتی کمشنرسے علاقہ میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کی غرض سے ملاقی ہوا تھا کہ علاقہ کے زمینداروں کی زمینیں اور رہائشی مکانات شدید بارشوں کی وجہ سے کھڈ نالوںمیں آ نے والے سیلابوں کی زد میں ہیںجسکی نسبت ضلع ترقیاتی کمشنرانتظامیہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ایک چٹھی زیر نمبری Plan/39/2014-DDCJ/1626/2014 مورخہ 29 ستمبر2014سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرالک سرکل جموں اوردوسری چٹھی زیر نمبری DDCJ/14-15/1578/2014 مورخہ 26 ستمبر2014 اے سی ڈی جموں کو سیلاب سے بچائو سے متعلق بھیجی تھیں لیکن تین سال کا عرصہ لمبا گذرنے کے باوجو د بھی غورطلب عرضیوں پر متعلقہ محکموں نے کوئی عمل نہیں کیاہے اور حالیہ موسم برسات کے سیلاب سے علاقہ کے عوام کو بھاری مشکالات سے دوچار ہونا پڑ اورعوام کی بھاری مانگوں کے باوجودخصوصی طورپرمحکمہ دیہی ترقی و فلڈ کنٹرول خواب غفلت کی حالت میں ہے جوکہ متاثرہ لوگوں کے ساتھ زبردست نا انصافی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ متعلقہ محکموںکی عرصہ سے دیہی علاقوںمیں سیلاب سے بچائوکے متعلق کارکردگی صرف کاغذی خانہ پوری تک ہی محدود ہوکررہ گئی ہے اوردیہی ترقی کے نام پر متعلقہ محکموںکے بڑے آفیسران و ملازموں کی دوڑ اپنے اپنے دفتروںتک ہی محدود ہے اور زمینی سطح پردیہی علاقوں میں متعلقہ محکموںکی کارکردگی صفر کے برابر ہے انہوںنے ریاستی حکومت سے متعلقہ محکموںکو بالخصوص طورپر حرکت میں لانے کے لئے زور دار مطالبہ کیا ہے۔تاکہ لو گوں کے مسائل جلد ازجلد حل ہوسکیں۔