Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

پیر پنچال اور چناب میں مزید کالجوں کے قیام کی ضرورت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 7, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 موجودہ دور میں اعلیٰ تعلیم کو خاصی فوقیت دی جارہی ہے اور ریاستی حکومت بھی اس سلسلے میں نئے نئے اقدامات کے اعلانات کرتی جارہی ہے ۔ تاہم مسئلہ یہ ہے کہ نہ ہی ریاست میں اعلیٰ تعلیم کا نظام اتنا زیادہ فعال ہے جو بیرون ریاست دیکھاجاسکتاہے اور نہ ہی بنیادی ڈھانچہ موجود ہے ۔کئی دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں آج بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے طلباء خاص کر طالبات ترک تعلیم پر مجبور ہیں اور ان کے خواب ادھورے کے ادھورے رہ جاتے ہیں ۔ اگرچہ حالیہ برسوں کے دوران ضلعی سطح کے بعد تحصیل سطح پر بھی کالجوں کا قیام عمل لایاگیالیکن اب بھی کئی تحصیلیں ایسی ہیں جن میں کالج قائم نہیں کئے گئے ۔تعلیمی نظام اور مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کی عدم موجودگی کا ہی نتیجہ ہے کہ ہر برس ہزاروں کی تعداد میں طلباء بیرون ریاست تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں اور یہ عمل ان کیلئے نہ صرف مہنگا ثابت ہوتاہے بلکہ وہ گھر وںسے بھی دور رہ کر کئی طرح کی پریشانیاں برداشت کرتے ہیں ۔اگر ریاست کے اندر ہی نظام بہتر ہو اور تعلیمی ڈھانچہ بھی میسر ہو تو طلباء  کیلئے بیرون ریاست جانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ریاست کا نظام تعلیم تو بہتر ہوتے ہوتے ہی ہوگالیکن سب سے اہم بات ہر علاقے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام ہے، جس پر ریاستی حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب میں منڈی ، درہال ، منجاکوٹ، بالاکوٹ ،کوٹرنکہ ،عسر،بٹوت ،کاہرہ ، بونجواہ ، چلی پنگل سمیت کئی ایسے علاقے ہیں جہاں کالجوں کی اشد ضرورت ہے اور لوگ بھی کافی  عرصہ سے اس کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن حکومت کی توجہ اس جانب مبذول نہیں ہورہی  ہے۔ متعدد علاقے ایسے بھی ہیں جہاںسے کالج تک پہنچنے کیلئے طلباء کو تیس ،چالیس یا پچاس کلو میٹر کا سفر بھی طے کرناپڑتاہے ۔ایسے علاقوں کے وہی طلباء تعلیم حاصل کرپاتے ہیں جن کے پاس مقامی کالج کے قریب کرایہ پر کمرہ لیکر پڑھائی کرنے کیلئے ذرائع ہوں جبکہ غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء کیلئے یہ کام آسان نہیں اور یہی وجہ ہے کہ دور دراز علاقو ں میں اعلیٰ تعلیم کی شرح اتنی زیادہ بلند نہیں ۔ ان علاقوں کے طلباء کو تعلیم کے حصول کے دوران کٹھن مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے اور آج کے اس جدید دور میں مقامی سطح  پر تعلیمی اداروں کی عدم دستیابی اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی نہ ہونا ایک عجیب سی بات لگتی ہے ۔ریاستی حکومت نے حال ہی میں کچھ مقامات پر کالجوں کے قیام کو منظوری دی لیکن خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب کے پہاڑی اور دوردراز علاقوں کو پھر سے نظرانداز کردیاگیا ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر ایک علاقے میں تحصیل سطح پر کالجوں کا قیام عمل میںلایاجائے اور طلباء کو مقامی سطح پر ہی اعلیٰ تعلیم کے حصول کی سہولت فراہم کی جائے کیونکہ جب تک نزدیکی سطح پر کالج قائم نہیںہونگے تب تک طلباء کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرناہی پڑے گااور ان کی بڑی ترک تعلیم پر مجبور ہوتی رہے گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں حقائق
تعلیم و ثقافت
تعلیم پر فحاشی کا افسوس ناک سایہ! | بے حیائی اور بداخلاقی فروغ پارہی ہے فکروادراک
تعلیم و ثقافت
ہماری تعلیم آج بھی موسم کی محتاج کیوں؟! | مستقبل کے لئےچھٹی نہیں، تیاری چاہئے
تعلیم و ثقافت
گرمی کی تپش، آبی گذرگاہیںاور ہماری غفلت! | نوجوان وکمسن بچےاپنی جان گنوا رہے ہیں لمحہ فکریہ
کالم

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?