سرینگر //جموں و کشمیر الیکٹریکل ایمپلائز یونین نے12 ستمبر سے تین روزہ کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ یونین نے کہا ہے کہ ملازمین کی مانگیں پوری ہونے تک ایجی ٹیشن کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس کیلئے عنقریب ہی دوسرے مرحلے کا پروگرام دیا جائیگا۔ الیکٹریکل ایمپلائز یونین صدرر عبدالسلام راجپور ی نے سر ینگر میں ایک پر یس کا نفرنس کے دوران کہا کہ آئے دن بجلی ملازمین کے ساتھ رونما ہونے والے حادثات میں قیمتی جانوں کی تلافی اور محکمہ کی کلہم ترقی کے معاملات کو حل کرنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف تمام ملازمین 12ستمبر کو 72گھنٹوں تک ہڑتال پر جائینگے۔ انہوںنے کہا کہ تنظیم کی مرکزی قیادت نے ہر سطح پر حکومت کے ساتھ معاملات اٹھائے تاہم یقین دہانیوں کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ انہوںنے نئے قائم شدہ ڈویژنوں، سر کلوں اور ریسونگ اسٹیشنوں کیلئے اسٹا ف اور ایس ایس آ ربی کے تحت تعینات ہو ئے ٹیکنیشن تھرڈ ملازمین کے لئے کارسپانڈ نگ ڈیدیکیشن پو سٹس کو معرض وجود میں لا نے کی مانگ کی۔اسکے علاوہ محکمہ میں کام کررہے ملازمین کے حق میں رسک الاوئنس واگذار کرنے کے علاوہ 22 نکات پرمبنی مطالبات کی فہر ست میڈیا کے سامنے رکھی ۔ راجپور ی نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے اور اپاہج ہونے والے کیجول لیبروں کی طبی امداد کا خرچہ برداشت کرنا اور گھر کے کسی فرد کو سرکاری نوکری فراہم کرنا، تمام حادثات و واقعات کی تحقیقات کرنا، ملوث آفیسران اور ملازمین کے خلاف مقدمہ چلانا، ڈیلی ویجروں اور کیجول لیبروں سے قانون کے مطابق کام لینا، محکمہ بجلی میں کام کررہے تمام ڈیلی ویجروں اور کیجول لیبروں کو مستقل کرنا،شامل ہے ،کے حوالے جلد از جلد ٹھوس اقدامات اٹھانے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ اس انسانی معاملہ میں ذاتی دلچسپی لے کر مستقبل میں ایسے حادثات کو روکنے کیلئے اقدامات و تدبیر کر ے اور مطالبات کو بغیر کسی تاخیر کے حل کرنے کے احکامات صادر کرے۔