جموں //ریاستی حکومت نے بدھ کے روز 45آئی اے ایس اور کے اے ایس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکاما ت جاری کئے ہیں۔ ڈوڈہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر بھوپندر سنگھ کو تبدیل کر کے شرائن بورڈ میں بھیجا گیا ہے ان کی جگہ بھوانی رکوال ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کو ڈی سی ڈوڈہ لگایا گیا ہے ۔ پرسنا راما سوامی، ڈی سی لیہہ کو ڈی سی ریاسی لگایا گیا ہے وہ رویندر کمار کی جگہ لیں گے جنہیں ادہم پور ڈی سی لگایا گیا ہے ۔ ایونی لواسہ ، ایڈیشنل ڈی سی ادہم پور کو ڈی سی لیہہ تعینات کیا گیا ہے ۔عبدالمجید رینا ، جوائنٹ کمشنر ورکس سرینگر میونسپل کارپوریشن کو تا حکم ثانی سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئر مین کا چارج دیا گیا ہے ۔ ارویند کوتوال ایڈیشنل سیکرٹری شہری ترقی کو سروئیں سر مانسر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سی ای او لگایا گیا ہے ۔ پریتم لال اتری ایڈیشنل ایسکرٹری کو جوائنٹ ڈائریکٹر آئی سی ڈی لگایا گیا ہے ۔ رچھپا ل سنگھ ڈائریکٹر لینڈ منیجمنٹ جے ڈی اے کو ایڈیشنل ڈی سی کٹھوعہ لگایا گیا ہے جب کہ نصیر احمد وانی ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو ایڈیشنل ڈی سی شوپیاں تعینات کیا گیا ہے ۔رنجیت سنگھ سیکرٹری جموں میونسپل کارپوریشن کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرگل تعینات کیا گیا ہے ، دیویند رکٹوچ ڈپٹی ڈائریکٹر اربن لوکل باڈی جموں کو پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس ڈوڈہ تعینات کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر طاہر فردوس دتہ ، ایس ڈی ایم ڈوڈو کو چیف ایگزیکٹو آفسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی راجوری تعینات کیا گیا ہے جب کہ روی کمار بھارتی ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایڈیشنل سیکرٹری بنایا گیا ہے ۔سشیل کمار کو وزیر اعلیٰ کی سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔