رام بن //جموں سرینگر شاہراہ پر بٹوت کے قریب رونما ہونے والے سڑک حادثہ میں کم از کم 2افراد ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔ یہ ھادثہ اس وقت پیش آیا جب ترینگلہ سے بٹوت کی جانب آنے والا ایک مسافر بردار ٹاٹا میجک زیر نمبر JK19-4589 ڈاک بنگلہ کے قریب سڑک سے پھسل کر گہرے کھڈ میں جا گرا۔ اس میں سوار تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے ۔مقامی لوگوں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے زخمیوں کو شیر کشمیر ایمر جنسی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد نازک حالت کے پیش نظر جموں میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا تاہم دوران منتقلی گاڑی کا ڈرائیور 32سالہ راج کمار ولد ہریا ساکن لڈوال موڑ دم توڑ بیٹھا جب کہ دیگر دو زخمی جموں میڈیکل کالج ہسپتال بھرتی کروا دئیے گئے۔ دوران علاج 19سالہ رمیش کمار ولد بٹو رام ساکن لڈوال بھی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بساجب کہ تیسرے زخمی 36سالہ شنکر داس ولد نریندر کمار ساکن ڈھلواس بٹوت کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔