گندو//ریاست کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی سازش کو خوفناک قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے اسے ریاست کی سالمیت کے لئے ایک خطرہ قرار دیا ہے ۔ پارٹی کے سینئر لیڈ ر اور سابق وزیر داخلہ خالد نجیب سہروردی نے کہا ہے کہ اگر مرکز نے کسی بھی طور جموں کشمیر کے تشخص کو مٹانے کی کوشش کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ وہ بھلیسہ سے آئے پارٹی لیڈران کے ایک وفد کو خطاب کررہے تھے جو گزشتہ روز ان سے ملاقی ہوا، وفد کی قیادت سابقہ ایم ایل سی و ضلع نائب صدراین سی ڈوڈہ محمد اقبال بٹ نے کی ، جب کہ چوہدری سلام دین ،ریاض احمد زرگر،بلاک صدر چلی عمر دین نائیک،بلاک صدر نیلی عبدالکریم،بلاک صدر پنگل محمد حنیف ملک بھی اس وفد میں شامل تھے۔ محمد اقبال بٹ نے بھلیسہ میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی جن میں راشن کی سخت قلت،درجنوں گائوں بجلی سے محروم، بجلی کی کٹوتی ،خاکی تیل،رسوئی گیس کی عدم دستیابی درجنوں گائوں کے اسکولوں میں اساتذہ کی قلت، بچے تعلیم سے محروم،سب ضلع ہسپتال گندو میں ڈاکٹروں کی قلت جیسے بنیادی مسائل ضلع صدر کے نوٹس میں لائے۔ اس موقعہ پر چوہدری سلام دین نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین کی طرف سے کئی مقامات پر لوگوں کوہراساں کیا جارہا ہے اور لوگ سخت پریشان ہیں ،جس پر توجہ دی جائے تاکہ ان لوگوں کو پریشان نہ کیا جائے۔ریاض احمد زرگر نے کہا کہ اگر سرکار ددفعہ A 35کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کی گئی تو نیشنل کانفرنس سڑکوں پر اتر کراحتجاج کر ے گی۔ سابقہ وزیر داخلہ و ضلع صدرنیشنل کانفرنس ڈوڈہ خالد نجیب سہراوردی نے کہا کہ کولیشن سرکار عوام کی تعمیر و ترقی تو دور کی بات اب ریاست جموںو کشمیر کی عوام کودفعہ 35 اے سے فرقہ ورانہ لائنوں پر تقسیم کرنے کی سازش رچ رہی ہے جو کہ جموں و کشمیر کے آپسی بھائی چارہ جو کئی صدیوں سے چلتا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ساز ش فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ایک بہت بڑا خطر ہ ہے اور نیشنل کانفرنس سے 35 اے کو کبھی بھی ریاست میں لاگو نہیں ہونے دے گی ۔ ضلع صدر نے کہا موجود ہ کولیشن سرکار ضلع ڈوڈہ میں ہی نہیں بلکہ پوری ریاست میں عوام کے ایک بہتر سرکار فراہم کر نی میں نا کام ہو چکی ہے صرف عوام کو گمرہ کر رہی ہے لیکن عوام کو سب علم ہے کہ سرکار کیا کر رہی ہے ،ضلع صدر نے مقامی وفد میں لیڈارن نے کہا کہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے رات دن کام کریں اور پارٹی کا منشور گھر گھر تک پہنچائیں اور بھلیسہ کے ہر ایک گائوں میں جا کر مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کریں۔اس دوارن وفد نے سابقہ وزیر کو گندو صدر مقام پر 20ستمبر کو عوامی میٹنگ میں شامل ہونے کی دعوت دی جس پر انہوں وفد کو یقین دلا یا کہ وہ 20ستمبر کو گندو آئیں گے۔