ڈوڈہ//پی ڈی پی کے ضلع صدر شہاب الحق بٹ نے برما روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم اور اْن کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گوتن بدھ کے نام نہاد پیرو کار برما میں بے گناہ اور نہتے مسلمانوں کے ساتھ جو بہیمانہ سلوک کر رہے ہیں وہ نہ صرف موجودہ دور میں نا قابلِ قبول ہے بلکہ بودھ مذہب میں بھی اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ اپنے آپ کو مہذب اور انسانی حقوق کی علمبردار کہنے والی قومیں کیوں خاموش ہیں اور اس ظلم و بربریت کے خلاف اپنی زبانیں نہیں کیوں نہیں کھولتے۔اْنہوں نے کہا ہے کہ دْنیا میں آنے والے ہر انسان کی کی قیمت اور اہمیت یکساں ہے چاہے اْس کا تعلق کسی بھی مذہب، طبقہ یا ملک سے ہو۔کسی ایک مذہب یا ملک سے تعلق رکھنے والے انسان کو کسی دوسرے مذہب یا ملک کے انسان پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے۔مگر یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ مہذب اور انسانی حقوق کا پاسبان ہونے کا دعویٰ کرنے والی قومیں مذہب اور قوم کی بنیاد پر انسانی جانوں کی اہمیت دیتے ہیں۔جب اْن کے ہم مذہب یا ہم وطن کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ پوری دْنیا کو سر پر اْٹھا لیتے ہیں مگر جب معاملہ کسی دوسری قوم یا مذہب کا ہو تو ہزاروں لوگ قتل ہو جائیں یا پورا ملک تباہ ہو جائے اْن کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ایسے دورے معیار پر ہزار بار لعنت بھیجی جانی چاہیے۔اْنہوں نے کہا ہے کہ برما، افغانستان اور فلسطین وغیرہ کے شہری بھی ویسے ہی انسان ہیں جیسیامریکی، برتانوی اور یورپ کے دیگر ملکوں کے شہری۔جو لوگ اور قومیں اپنے آپ کو مہذب گردانتی ہیں اْنہیں ہر انسان کو برابری کی نظر سے دیکھنا چاہیے چاہے اْس کا تعلق جس بھی ملک یا مذہب سے ہو۔اْنہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے مسلمانوں کے تئیں جو رویہ اختیار کہا ہوا ہے وہ قابل مذمت ہے اور اس سے دْنیا کے امن کو خطراہ لا حق ہے۔اْنہوں نے کہا کہ بدھ مذہب کے پیرو کاروں کے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے خطر ناک نتائج سامنے آسکتے ہیں اور اس کا اثر دْنیا کے دوسرے ملکوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔اْنہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دوہرا معیار ترک کر کے برمی حکومت پر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم و ستم پر روک لگانے کے دباؤ ڈالا جانا چاہیے۔اْنہوں نے ملک کے وزیرِ اعظم سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنے اثرورسوخ کا استعمال کر کے برمی حکومت پر زور دیں کو وہ ظلم بدھ بھکشؤوں کے ظلم و بربریت پر روک لگائیں۔