امن کا قیام آپریشن آل آئوٹ سے مشروط

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا ہے کہ وادی میں امن قائم ہونے تک آپریشن آل ائوٹ جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس تھانوں میں نا بالغوں کیلئے علیحدہ کمرے تعمیر کئے جارہے ہیں جب تک ریاست میں با ضابط طور پر(جیونائیل ہوم) یعنی خانہ اطفال کی تعمیر نہیں ہوتی۔سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ فورسز نے وادی کشمیر میں’ آپریشن آل آئوٹ‘ جارحانہ طور پر شروع کیا ہے اور یہ تب تک جاری رہے گا جب تک نہ پوری وادی میں حتمی امن قائم ہو۔ڈاکٹر وید نے کہا کہ وادی میں پچھلے سال کی بہ نسبت صورتحال پر امن  اور بہتر ہے۔انکا کہنا تھاکہ اگر عسکریت پسندوں نے آپریشن آل آئوٹ کے بعد اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہوگی ،تو سیکورٹی فورسز بھی ایسا کرسکتے ہیں۔ان کا کہناتھا ’ایسی حالت میں ہرایک اپنی حکمت تبدیل کرتا ہے ،ہم بھی اپنی حکمت عملی تبدیل کریں گے ‘۔انہوں نے کہا کہ اب صورتحال تبدیل ہوتی جارہی ہے اور نئے لڑکے جنگجوئوں کی صفو ں میں شامل نہیں ہورہے ہیں۔این آئی اے کے حوالے سے ڈاکٹر وید نے کہا کہ لوگوں کوتفتیشی کارروائی پر اطمینان ہیں اور وہ اسکی کافی تعریف کررہے ہیں۔نابالغوں کی حراست کے حوالے سے  انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نابالغ اس وقت پولیس حراست میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نابالغوں کی رہنمائی کیلئے (جیو نائیل ہوم ) یعنی خانہ اطفال کی تعمیر کا منصوبہ زیر غور ہے ۔ان کا کہناتھا کہ  ریاست کے پولیس تھانوں میں نا بالغوں کیلئے علیحدہ کمرے تعمیر کئے جارہے ہیں جب تک ریاست میں با ضابط طور پر(جیونائیل ہوم) یعنی خانہ اطفال کی تعمیر نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو غیر قانونی سر گرمیوں سے دور رکھنے کیلئے ان علیحدہ کمروں میں اُنکی کونسلنگ کی جائیگی ۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *