سرےنگر//نیشنل کانفرنس نے شےخ محمد عبداللہ کی برسی کے سلسلے میںپروگراموں کو حتمی شکل دی ہے۔ اِس سلسلے مےں مرحوم کے مقبرہ واقع نسےم باغ حضرت بل مےں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی انجام دی جارہی ہے اور پارٹی کے سےنئر لےڈران کے علاوہ عہدےداران وکارکنان اجتماعی فاتحہ خوانی مےں شرکت کریںگے۔ جموں اور لداخ سمیت دیگر اضلاع میں بھی تقرےبات کا انعقاد ہورہا ہے جن مےں نےشنل کانفرنس کے مقامی لےڈران مرحوم کو خراج عقےدت پےش کریںگے ۔ جموں مےں شےر کشمےر بھون مےں تقرےب کا انعقاد ہوگا جس مےں صوبہ جموں کے زعماءشرکت کررہے ہیں۔اس دوران نےشنل کانفرنس کے رہنماو¿ں نے مرحوم کے دور قےادت کو فکر مندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہر دلعزےز اور نڈر وبےباک رہنما تھے، جنہوں نے اپنے وطن سے بھرپور محبت تھی ۔موصولہ بیان میں این سی لیڈران نے کہا کہ مرحوم ظالم کے بجائے ظلم کے پورے نظام کے خلاف برسرپےکار تھے۔ جن لیڈران نے مرحوم کو خراج عقیدت ادا کیا اُن میں جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، سینئر لیڈران عبدالرحےم راتھر، ناصر اسلم وانی، محمد شفےع اوڑی، شرےف الدےن شارق ، چودھری محمد رمضان، مےاں الطاف احمد،مبارک گل، محمد اکبر لون، دیوندر سنگھ رانا، ناصر اسلم وانی، سجاد احمد کچلو، خالد نجیب سہروردی، قمر علی آخون، عبدالغنی ملک ، آغا سےد روح اللہ مہدی،مےر سےف اللہ، نذےر گرےزی ، قےصر جمشےد لون ،ڈاکٹر بشےر احمد وےری، عرفان احمد شاہ ،آغا سید محمود، پیر آفاق احمد، تنویر صادق، جنید عظیم متو، ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، پےر ذادہ احمد شاہ، وجے بقاےا ،محمد ےوسف ٹےنگ،ضلع صدور اور بلاک صدور کے علاوہ یوتھ اور خواتین ونگ نے بھی خراج عقےدت پےش کیا۔
گورنر اور وزیراعلیٰ کا خراج عقیدت
سرینگر//گورنر این این ووہرا اور وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے شیخ محمد عبداللہ کی برسی پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا۔گورنر نے ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے نہ صرف صحت اور تعلیم کی سہولیات میں انقلاب لایا بلکہ زرعی اصلاحات جیسے عظیم فیصلے میں اپنا اہم رول ادا کیاہے جس کی بدولت ریاست ترقی کی راہ پرگامزن ہوئی ۔وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرحوم نے نیا کشمیر کے خواب کو شرمندئہ تعبیر کرنے میں اہم رول ادا کیا جس کیلئے انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرحوم نے زرعی اصلاحات جیسے تاریخی فیصلوں میں اپنی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔