سرینگر// داراہارون میں فوج کے ہاتھوں شبانہ چھاپے کے دوران درجنوں افراد کی بے تحاشا مارپیٹ کے خلاف لوگوں نے پولیس اسٹیشن ہارون کے باہر دھرنا دیکر احتجاج کیا۔چک دارا ہارون کے رہنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمعرات کی صبح گھروں سے باہر آئی اور جلوس کی صورت میں ہارون پہنچی۔جلوس میں شامل لوگ فوج کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکاروں نے دوران شب علاقے کا محاصرہ کرکے خوف و دہشت مچادی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ فوجی اہلکاروں نے چھاپے کے دوران درجنوں شہریوں کی بلا وجہ اندھا دھند طریقے سے مارپیٹ کی جس کے نتیجے میں کئی افراد کو چوٹیں آئیں۔انہوں نے پولیس اسٹیشن ہارون کے باہر دھرنا دیکر واقعہ میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا تاہم بعد میں پولیس نے مظاہرین کو معاملے کی نسبت ضروری کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کرکے منتشر کردیا۔
سرینگر//ابتدائی طبی امداد پر منعقدہ دو روزہ تربیتی پروگرام کل یہاں جموں