نیویارک/ عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ ٹاپ سیڈڈ کیرولینا پلسکووا بھی اپ سیٹ شکست کے بعد پیش قدمی جاری نہ رکھ سکیں۔امریکا میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل راو¿نڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل راو¿نڈ میچ میں ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو 7-5، 3-6، 7-6(10-8) اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی
فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ادھر اسپین کے رافیل نڈال نے اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے روسی کھلاڑی آندرے روبلو کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-2 اور 6-2 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل راو¿نڈ میں امریکا کی میڈیسن کیز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے استونیہ کی کایا کنیپی کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔تاہم
اپ سیٹ شکست کے بعد جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک کیرولینا پلسکووا کا سفر یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں تمام ہو گیا۔امریکا کی کوکو وانڈویج نے جمہوریہ چیک کی عالمی نمبر ایک کیرولینا پلسکووا کو اسٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-4) اور 6-3 سے اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین کے پابلو کارینو بسٹا کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال اور ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو مدمقابل ہوں گے۔اسی طرح خواتین کے مقابلوں میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی چاروں کھلاڑیوں کا تعلق میزبان امریکا سے ہے۔
میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں وینس ولیمز کا مقابلہ سلونی اسٹیفنز سے اور دوسرا سیمی فائنل میچ میڈیسن کیز اور وانڈیج کے درمیان کھیلا جائے گا۔