بسوہلی // تین ماہ سے بند پڑی ہٹ معاشقہ سڑک خستہ حالی سے راہ چلتے مسافروں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹر اور عوام بھی شدید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں اور کئی دنوں سے مقامی لوگوں کو رسوئی گیس بھی نہیں ملی ہے ۔ حالیہ بارشوں کے درمیان سڑک پوری طرح سے خراب ہو گئی ہے اور سڑک بڑے بڑے کھڈوں میں تبدیل ہو کر رہ گئی ہے اور درجنوں مقامات پر سڑک ٹوٹ گئی ہے اور کئی مقامات پر سڑک پر پسیاں کے کر آنے سے سڑک تین ماہ بند پڑی ہوئی ہے لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہےاور آج جب زمانہ ترقی کی راہ ہر بہت تیزی کے ساتھ جارہا انسان نے چاند پر قدم ڈالے مگر اگر انسان سے کچھ نہ ہو سکا تو ہٹ معاشقہ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے بسوہلی سے ہٹ کی طرف جانے والی اس سڑک کی حالت نہ صرف نا قابل سفر ہے بلکہ جان لیوا بھی ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا بسوہلی سے ہٹ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے بیماروں بزرگوں کو سفر کرنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ سڑک حکام کی نظروں سے اوجھل ہے کہا اس سڑک کی تعمیر اور مرمت این ایچ پی سی کے ذمے ہے لیکن این ایچ پی سی سو رہی ہے اس سڑک کی تعمیر کی جانب کوئی توجہ نہیں دی رہی ہے جسکے کارن لوگ کافی پریشان ہیں ۔ انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھی اس طرف ترقیاتی کاموں پر کوئی دھیان نہیں دے رہی ہے۔ہٹ معاشقہ کٹھوعہ شہر کا ایک ایسا علاقہ ہے جہاں سے بنی، بھدرواہ کے علاوہ چمبہ ،ڈلہوزی اوردیگر کئی دلکش سیاحتی مقامات ہیں مگر افسوس جہاں سڑکیں علاقے کی تقدیر بدلتی ہیں لیکن ہٹ سڑک 30 برسوں سے خستہ حالی کی شکار ہے ہٹ کے ساتھ ساتھ دیگر قدرتی حسن سے مالا مال جگہوں کے باوجود حکومت یہاں کی سڑکوں کی تعمیر و تجدید کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے،یہ سڑک معمولی بارشوں کے بعد ہی تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کا عبور و مرور تقریباً ناممکن بن جاتا ہے۔مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ مقامی تاجروں نے سرکار سے مانگ کی ہے کہ سڑکوں کی مدمت کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائیں۔