ترال//ستورہ ترال کی سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے عوام اور ٹرانسپوٹروں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ستورہ سے واگڑ تک تقریباً آٹھ کلومیٹر سڑک اس قدر خستہ حال ہے کہ پیدل چلنا بھی محال بن گیا ہے ۔ علاقے کے ایک وفد نے بتایا کہ سڑک پہلے بیس کلومیٹر کھنڈرات میں بتدیل ہوگئی تاہم چند سال قبل محکمہ آر اینڈ بی نے سڑک کی تعمیر کر کے ابتدائی آٹھ کلومیٹر پر کوئی بھی مرمت نہیں کی جہاں اس حصے پر کسی بھی طرح کی مرمت نہ کرنے کی وجہ سے آبادی کو عبور مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ آج تک قصبے سے دوری اور سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں تلف ہوئی ہیں۔ٹرانسپوٹروں کاکہنا ہے کہ انہوں نے بنکوں سے قرضے لے کر گاڑیاں خریدی ہیں تاہم سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے انہیں نقصانات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی اگر سڑک کے اس حصے کی مرمت نہیں کی گئی تو وہ مجبوراً علاقے میں ٹرانسپورٹ سروس معطل کریں گے۔اس حوالے محکمہ آر اینڈ بی کے اسسٹنٹ ایکزکیٹو انجینئر ترال ہر نس سنگھ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سڑک پر کام شروع کرنے کی الاٹمنٹ آج ہی ملی ہے چند روز کے اندر سڑک پر کام شروع کی جاے گی۔