سرینگر//وادی کشمیر کے ٹرانسپورٹروں کا ایک وفد یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملا اور انہیں وادی کے ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بٹہ مالو بس اڈے کی پارمپورہ میں منتقلی سے اُن کیلئے ابھرنے والے مسائل سے بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا ۔ ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعلیٰ کو چند اہم راستوں پر ٹریفک کے دباو¿ کو کم کرنے کیلئے متعدد تجاویز پیش کیں اور شہری ٹرانسپورٹ کے نقل و حمل میں باقاعدگی لانے کیلئے چند نئی تیکنالوجیوں کو نصب کرنے سے متعلق بھی اپنی رائے پیش کی ۔ محبوبہ مفتی نے وفد کو یقین دلایا کہ شہری ٹرانسپورٹ سے متعلق پالیسیاں مرتب کرتے وقت اُن کی تجاویز کو زیر غور لایا جائے گا ۔ انہوں نے اُن کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر بھی ہمدردانہ غور کرنے کا وفد کو یقین دلایا ۔