سرینگر//خاتون اوّل اُوشا ووہرا نے آج چشمہ شاہی میں ایک پانچ روزہ آل انڈیا پینٹرس کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس کیمپ کا انعقاد جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آر ٹ ، کلچر اینڈ لینگویجز نے کیا تھا۔ اوشا ووہرا جو خود ایک شائق فوٹو گرافر اور آرٹ کے فن کو پسند کرتی ہے نے شرکا¿ کاخیر مقدم کیااورکہا کہ وہ پانچ روزہ کیمپ کے دوران کیمپ میں حصہ لینے والے مصوروں کے کام کا جائزہ لے گی۔انہوںنے ڈاکٹر حاجنی سے کہا کہ وہ ان آرٹسٹوں کو وادی کی خوبصورتی دکھانے کے لئے سیرکرائیںجہاں قدرت کے پُر کشش و دلکش نظارے موجود ہیں۔اُوشا ووہرا نے ڈاکٹر حاجنی پر زور دیا کہ وہ ریاست کی قیمتی تمدنی ورثے کو محفوظ رکھنے کےلئے تما م تر اقدامات کرے اور سال بھر تمام نایاب پینٹنگ جس میں جے کے اکیڈمی کا مستقل مجموعہ بھی شامل ہے کو نمایاں کریں۔ خاتون اوّل نے آرٹسٹوں کے تخلیقی کوششوں میں انہیں کامیابی کی دعاکی اور ڈاکٹر حاجنی پر زور دیا کہ وہ ان لوگوں کے لئے سرینگر میں ٹھہرنے کے لئے خاطر خواہ انتظام کرے۔وائس چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل امپا پرمود جین جو اس موقعہ پر مہمان ذی وقار بھی تھے نے ریاست میں آرٹ کلچر کی ترقی کے لئے اور زیادہ کوششیں کرنے پر زور دیا۔اس سے قبل تمام شرکاءآرٹسٹوں کو خاتون اول کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔خطبہ استقبالیہ سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل ڈاکٹر عزیز حاجنی نے پیش کیا جبکہ شکریہ کی تحریک چیف ایڈیٹر اردو جے کے اے اے سی ایل محمد اشرف ٹاک نے پیش کی۔