سرینگر// جھیل ڈل میں سنیچر کی دوپہر اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 19سالہ مزدور بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے ۔آبی گر پورہ ڈل جھیل نزدیک سبزی مارکیٹ میں محمد رفیق شیخ ولد محمد مقبول ساکنہ شیخ محلہ آبی گورپورہ ایک ٹھیکیدار کے ساتھ کام کررہا تھا جس دوران وہ اچانک وہاں سے گزررہی بجلی کی ہائی ٹینشن ترسیلی لائن کو چھو گیا اور بری طرح سے جھلس گیا۔اسے فوری طور ضلع اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا ۔مذکورہ شہری کی میت جب اُس کے آبائی گھر پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔