کنگن / غلام نبی رینہ //آدھار کارڑوں میں غلطیاں ہونے کے باعث کئی لوگوں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کنگن میں کارڈ حاصل کرچکے ایسے کئی افراد نے الزام لگایا کہ انہیں جو آدھار کارڈ فراہم کئے گئے ہیں ان میں غلطیاں پائی جا رہی ہیں ۔جاوید احمد آہنگر نامی ایک شخص نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’میرے آدھار کارڑ پر میرے باپ کانام غلام احمد آہنگر کے بجائے غلام احمد رینہ دکھایا گیا ہے‘‘۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بیشتر غلطیاں اردو میں پائی جاتی ہیں جس کے نتیجے میں لوگ ذہنی پریشانیوں کا شکار ہیں۔