ڈوڈہ//لور ہائی سکول منجمی تحصیل بھاگواہ میں سالانہ دِن کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔اس موقع پر تحصیل بھاگواہ کے عوام نے بھاری تعداد میں شرکت کی اور رکن اسمبلی کا والہانہ استقبال کیا۔سکول کی جانب سے سالانہ دِن کو منانے کے لئے رکن اسمبلی ڈوڈہ کو خصوصی مدعو کیا تھا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پریہار نے کہاوہ حلقہ انتخاب ڈوڈہ کے تمام علاقہ جات میں یکساں ترقی کے ضامن ہیں اور اس سلسلے میں وہ ہر ممکن کوشش کرکے مرکزی و ریاستی سرکار سے علاقہ سے منسلک مسائل پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور بالخصوص تعلیمی نظام میں معیاری تعلیم کو عام کرنے کے لئے جی توڑ کوشش کر رہے ہیں تاکہ گاؤں شہر میں غریب بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے انہوں نے کہا عوام کو بہتر سہولیت فراہم کرنا ،اسکولوں میں بنیادی سہولیت فراہم کرنا میری اوّلین ترجیحات میں شامل ہے اس دوران طلباء نے اینول ڈے کے موقع پر مختلف پروگرام کو پیش کرتے ہوئے شرکاء کی داد حاصل کی۔مقامی لوگوں نے ایم۔ایل۔اے ڈوڈہ سے لوّر ہائی سکول منجمی کا درجہ بڑھا کر ہائی سکول کرنے کا مطالبہ کیا جس پر پریہار نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہ اْنہوں نے پہلے ہی سکول کادرجہ بڑھانے تجویز کو متعلقہ اعلیٰ حکام کے نوٹس لایا ہے اور عنقریب ہائی سکول کا درجہ ملنے کی امید ہے۔ دریں اثناء پریہار نے لوّر ہائی سکول منجمی کی نو تعمیر شْدہ عمارت کا بھی رسم افتتاح کیا اْن کے ہمراہ چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔