سرینگر// آل پارٹیز سکھ کارڈی نیشن کمیٹی کے وفد نے کل مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے15گست کے موقعہ پر کشمیر پر دئے گئے بیان پر عملی اقدامات اٹھانے کیلئے کہا ۔کمیٹی کے چیرمین جگموہن سنگھ رینہ کی قیادت میں وفد میں کئی اضلاع کے لیڈر بھی شامل تھے ۔وفد نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر حل کے حوالے سے جو بیان دیا ،اس اعلان کو حقیقت میں بدلنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔دفعہ 35-A کے حوالے سے وفد نے کہا کہ چونکہ یہ معاملہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے جذبات سے متعلق ہے ،لہذا اسے احتیاط سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔